جملا تکمیل کریں: اول خویش بعد درویش۔
اندھے کو کیا چاہیے دو آنکھیں
رام رام جپنا پرایا مال اپنا
بوڑھی گھوڑی لال لگام
تمام ضرب المثل ہیں۔
دارالسطنت گرائمر کی رو سے اسم ظرف مکاں ہے۔
تین حرف بھیجنا محاورہ ہے۔ اس کا مفہوم لعنت بھیجنا ہے۔
وہ صفی نام جو کسی خصوصیت یا وصف کی وجہ سے عوام و خواص میں مشہور ہوجاتا ہے وہ لقب کہلاتا ہے مثلًا ابراھیم خلیل اللہ، شاعر مشرق علامہ اقبال
فیض کو سن 1951 میں پنڈی سازش کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں کئی برس جیل میں گزارنا پڑے تھے۔
فیض احمد فیض کا تعلق سیالکوٹ سے تھا۔
ترقی پسند تحریک کا با قاعدہ آغاز اپریل 1936 ء کی اس کانفرنس سے ہوتا ہے۔
جس کی صدارت پریم چند نے کی تھی۔
فیض صاحب کی یہ نظم جس کا عنوان ”سرِ وادی ِ سینا“ ہے 67 کی عرب اسرائیل جنگ کے بعد لکھی گئی تھی