قنوطیت (Pessimism) کا مادہ قنوط ہے، جس کے لغوی معنی مایوسی اور ناامید ہونا کے ہیں۔
نظم و نثرمیں ایسے خیالات پیش کرنا جن سے زندگی کے تاریک پہلو سامنے آئیں اور انسان پر مایوسی اور ناامیدی کا غلبہ ہوجائے، تو ادب کی اصطلاح میں اس کیفیت کا نام ’’قنوطیت‘‘ ہے۔
اردو شاعری میں میر تقی میرؔ، ناصرؔ کاظمی اور فانیؔ بدایونی کے ہاں قنوطیت واضح طور پر نظر آتی ہے۔ جبکہ نثر میں شرر اور سرشار کے نام ہیں۔