مستقل مزاجی ایک ایسا پوائنٹ ہے جو آپ کو اس مقام پر لے جا سکتا ہے جہاں پر جانے کے لیے آپ نے خواب دیکھے ہیں-
کیونکہ مستقل مزاج شخص کام/ پڑھائی/ کسی سرگرمی کو لگن اور محنت سے جاری رکھتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہوتا ہے-
آپ کچھوے اور خرگوش کی کہانی کو ہی پڑھ لیں- کچھوا مستقل مزاجی سے چلتا رہا اور منزل پر پہنچ گیا جب کہ خرگوش نے مستقل مزاجی سے کنارہ کیا تو ناکامی کا مستحق ٹھہرا-
اگر کوئی مجھ سے خوش نہیں ہے تو میں غور کر سکتا ہوں
*****
اگر کوئی آپ سے خوش نہیں ہے تو آپکو ضرور غور کرنا چاہیے کہ کیا وجہ ہو سکتی ہے ؟
اگر تو آپ کی طرف سے زیادتی ہو رہی ہے تو اسکا مداوا کریں-اور اگر کوئی بلاوجہ ہی آپ سے خوش نہیں ہے تو یہ اس کا مسئلہ ہے- آپ کسی کو خوش کرنے کے لئے کبھی بھی معاشرتی اور اخلاقی اقدار کے خلاف نہیں جائیں گے-