عدی بن حاتم مشہور سخی حاتم طائی کے بیٹے تھے۔ آپ اپنے قبیلہ طی کے سردار تھے۔ ابتدا میں بت پرست تھے لیکن بعد میں مسیح مذہب قبول کر لیا اور آخر میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ آپ اور حضرت علی کے تعلق بہت اچھے تھے اس لیے جنگ جمل ، جنگ صفین اور جنگ نہروان میں حضرت علی کے دست راست رہے۔